• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال لاشاری نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سے بابر علی کا ڈائیلاگ کیوں کاٹا؟


دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی پاکستانی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے مرکزی کردار مولاجٹ کے والد یعنی سردار جٹ کا کردار نبھانے والے  سینئر اداکار بابر علی کا کہنا ہے کہ گوکہ فلم میں میرے آئیکونک ڈائیلاگ کو کاٹ دیا گیا تاہم مجھے فلم میں میرے چار پانچ منٹ کے ڈائیلاگ کی وجہ سے بے پناہ عزت ملی‘۔

جیو فلمز کی پیشکش، لاشاری فلمز اور انسائیکلو میڈیا کی شاہکار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ناظرین کے لئے یہ بڑا سرپرائز تھا کہ فلم میں سردار جٹ کا کردار بابر علی نبھا رہے ہیں۔

بابر علی نے حال ہی میں ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم سے میرا ایک ڈائیلاگ کاٹ دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بات زیادہ لوگ نہیں جانتے کہ اس فلم میں میرا ایک ڈائیلاگ تھا جس کو ہدایت کار نے کاٹ دیا تھا اور وہ ڈائیلاگ یہ تھا کہ ’میری ایک گل یاد رکھی مولیا، مولے نو مولا نہ مارے تے مولا نہیں مردہ‘۔

بابر علی نے مزید کہا کہ ہدایت کار نے انہیں اس ڈائیلاگ کو کٹ کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ آپ کے انداز میں یہ ڈائیلاگ بہت بھاری ہو رہا تھا، فلم کے اختتام میں یہ ڈائیلاگ ہیرو یعنی فواد خان نے بھی بولنا تھا، فلم بینوں کو پھر وہ پسند نہیں آتا اس لئے آپ کا آئیکونک ڈائیلاگ کٹ کرنا پڑا۔

بابر علی نے کہا کہ فلم میں 4 سے 5 منٹ کے جتنے بھی سین تھے وہی انہیں عزت دلانے کے لئے کافی تھے، لوگوں نے ان کے کام کو بےحد پسند کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید