• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کاجول نہیں، ایشوریا رائے کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے

فوٹو ایڈٹڈ
فوٹو ایڈٹڈ

بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں اداکارہ کاجول نے شاہ رخ خان کے مدِ مقابل اُن کی محبت کا کردار ادا کیا تھا جبکہ اس کردار کے لیے  ایشوریہ رائے کرن جوہر کی پہلی پسند تھیں۔

کرن جوہر کی فلم  ’کبھی خوشی کبھی غم‘ نے گزشتہ برسوں میں بے پناہ محبت حاصل کی ہے، شاہ رخ خان، کاجول، ہریتھک روشن، کرینہ کپور، امیتابھ بچن اور جیا بچن نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

 اس فلم کو شاہ رُخ خان اور کاجول کی آن اسکرین کیمسٹری کی وجہ سے بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔

فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے متعلق ہدایتکار کرن جوہر نے ایک بار ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ’انجلی‘ کے کردار کے لیے ایشوریہ رائے کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

بھارتی صحافی کومل نہتا کو انٹرویو کے دوران کرن کا بتانا تھا کہ جب میں ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے لیے کاسٹ فائنل کر رہا تھا تو مجھے معلوم ہوا کہ کاجول اس فلم میں کام نہیں کر پائیں گی کیونکہ وہ شادی شدہ تھیں اور شاید وہ اُس وقت ماں بننے کی خواہشمند بھی تھیں، میں نے سوچا کہ میں ایشوریہ سے اس کردار کے لیے رابطہ کروں گا۔ 

کرن نے کہا کہ میں یہ سوچ کر کاجل سے ملنے اُس کی ایک فلم کے سیٹ پر گیا کہ میں اُسے فلم آفر کروں گا اور وہ ناں کہہ دے گی اور پھر ہم دونوں غمگین ہوں گے اور بس بات ختم ہو جائے گی، مگر مجھے نہیں معلوم اُس دن کاجول میں کیا تبدیلی آئی کہ کاجول نے اس فلم کے لیے ہاں کہہ دیا اور کہا کہ وہ یہ فلم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کاجول کے ’ہاں‘ کہنے پر پھر میں ایشوریہ رائے سے ملنے نہیں گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید