• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ کیلئے روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم ترکیہ کے  صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم ترک صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر روانہ ہوئے، پاکستان میں ترک سفیر نے وزیراعظم کو ترکیہ روانگی کے وقت رخصت کیا۔

شہباز شریف ترک سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رجب طیب اردوان کے دوسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب ہونے پر  وزیراعظم شہباز نے انہیں فون کرکے مبارکباد پیش کی تھی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔

جس پر ترکیہ کے صدر اردوان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید