• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی نے اس بار کرپشن میں بڑا ہاتھ مارا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے اس بار کرپشن میں بڑا ہاتھ مارا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا احمقانہ پن اور تکبر ان کو لے ڈوبا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کسی نے تحریک انصاف کے ساتھ کیا مذاکرات کرنے ہیں، ایک افواہ یہ بھی ہے کہ پرویز خٹک خود وقت لے کر کسی سے ملاقات کے لیے گئے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پھر یہ انتظار کرتے رہے، دوسری طرف سے گرین سگنل آیا تو پریس کانفرنس کردی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جتنے لوگ تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں، اپنی مرضی سے چھوڑ رہے ہیں، یہ ایک ہفتے سے زیادہ جیل نہیں کاٹ سکتے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی باعزت طریقے سے عدالت جاتے، گرفتاری پیش کرتے، یہ انویسٹی گیشن میں شامل ہی نہیں ہوتے، عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے کرپشن میں اس بار بڑا ہاتھ مارا ہے، ان کو پہلی مرتبہ ادراک ہو رہا ہے، ہمیں تو تین، تین بار ادراک ہوچکا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو سیاست، پارٹی اور ملک سے نکال رہے تھے، اس وقت ہم بھی ان کو یہ بات سمجھاتے تھے یہ تو بات ہی نہیں سنتے تھے، یہ مکافات عمل ہی ہے جس کا اب وہ سامنا کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید