• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں 5افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے، پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کو ایس ڈی او نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ اقبال اور دلشاد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے دانش اور نوید کو گاڑیوں میں گیس سلنڈر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے، پولیس تھانہ نیو ملتان کو محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ بوعہ پو ر روڈ پر ملزم شاہد اپنی کباڑیا کی دکان پر ہسپتالوں کے جراثیم فضلہ کے غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا جن کو رنگے ہاتھوں پکڑا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، پولیس تھانہ شارکن عالم کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ حیات چوک پر سلیم نامی ایک دکاندار شہریوں کو مہنگے داموں دودھ دہی فروخت کر رہا تھا جس کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، پولیس تھانہ نیو ملتان کو یامین نے درخواست دی کہ معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے قصوری چوک پر مجھے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، تھانہ حرم گیٹ پولیس نے دوران گشت ملزم اکرام الہٰی کو پرچی جوا فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، پولیس تھانہ گلگشت کو نوید عباس نے درخواست دی کہ اس سے ملزم سہیل نے 25 لاکھ روپے ادھار لیے اور اس کے بدلے ایک چیک دیا جو کہ جعلی تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
ملتان سے مزید