• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشمیتا سین کی بھابھی نے انہیں فائٹر قرار دے دیا

سشمیتا سین  اور چھارو اسوپا - فوٹو: فائل
سشمیتا سین  اور چھارو اسوپا - فوٹو: فائل

سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی نے بتایا ہے کہ جب اداکارہ کو دل کا دوہ پڑا تو انہوں نے اہلِ خانہ کو کال کرنے سے پہلے خود ہی ڈاکٹر کو کال کیا۔

چارو اسوپا سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین کی اہلیہ تھیں تاہم ان میں اب علیحدگی ہوگئی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران چارو کا کہنا تھا کہ اس کے بارے میں اہلِ خانہ میں کسی کو نہیں پتہ تھا کیونکہ مجھے لگا کہ انہوں نے کسی کو بتایا نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب سشمیتا کو ہارٹ اٹیک آیا تو اس وقت وہ جےپور میں اپنے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، اس سے قبل وہ یہ کسی کو بتاتیں انہوں نے خود ہی ڈاکٹر کو کال کیا۔

چارو کا کہنا تھا کہ جب انہیں اس کا علم ہوا تو انہوں نے اپنی ساس کو کال کی اور سشمیتا کی طبیعت دریافت کی جس پر ساس نے بتایا کہ اب وہ بہت بہتر ہے۔

سابقہ بھابھی نے سشمیتا کو فائٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر خاتون ہیں اور پورے اہلِ خانہ کو ان پر فخر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ بھی مسئلہ ہو، سشمیتا اس سے لڑتی ہیں اور میری بیٹی میں بھی اپنی پھوپھی جیسی صلاحیتیں ہیں۔ جتنی مضبوط سشمیتا ہیں اتنی ہی مضبوط مجھے میری بیٹی زیانا لگتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید