وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر طیب اردون کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔
ترک صدر طیب اردوان نے شہباز شریف سے تقریب کے آغاز میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے ترک صدر کو اپنی اور قوم کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔
صدر اردوان مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں، گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نےصدر اردوان سے حلف لیا۔
صدر اردوان 28 مئی کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حریف اپوزیشن رہنما کمال کلیچ دار اولو کے مقابلے میں 52 اعشاریہ 18 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔