• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کا مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے امداد کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

متحدہ عرب امارات نے مشرقِ وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات فلسطینیوں کے لیے 2 کروڑ ڈالرز امداد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈورکس ایجنسی کو دے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو یہ مالی امداد اگلے 2 برس کے دوران دی جائےگی۔

اقوامِ متحدہ میں اس امداد کا اعلان متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ سفیر لانازکی نسیبیہ نےکیا۔

اقوامِ متحدہ ریلیف اینڈورکس ایجنسی فلسطینیوں کو تعلیم، صحت، ریلیف، اور سماجی خدمات فراہم کرتی ہے۔

فلسطینیوں کی مالی اعانت مکمل طور پر اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک کے تعاون سے ہوتی ہے۔

متحدہ عرب امارات گزشتہ 5 سال میں فلسطینیوں کی فلاح و بہبود کے لیے521 ملین ڈالرز کا عطیہ کر چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید