• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے پہلے مرحلےکا آغاز

پنجاب یونیورسٹی— فائل فوٹو
پنجاب یونیورسٹی— فائل فوٹو 

پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس سی میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جون ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ داخلوں کے لیے 25 فیصد نمبر تحریری داخلہ امتحان کے لیے مختص ہیں۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے ہدایت کی ہے کہ امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر رجوع کریں۔

قومی خبریں سے مزید