• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو 2 ہفتوں کےلیے جیل بھیج دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے خلاف بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کے ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے خلاف بھرتیوں کے کیس میں صدر تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈیوٹی مجسٹریٹ لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کو آج اینٹی کرپشن پولیس نے لاہور میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اینٹی کرپشن نے پرویزالہٰی کا کیس سننے والے جج غلام مرتضیٰ ورک پر اعتراض عائد کیا، جس پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے کہا کہ آج اُن کے سوا کوئی اور جج موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ فائل کے مطابق فیصلہ کریں گے، اگر فیصلہ پسند نہ آئے تو کل چیلنج کردیں۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی نے بطور اسپیکر گریڈ 17 کے 12 افسروں کی خلاف میرٹ بھرتیاں کیں۔

پرویز الہٰی کے وکیل رانا انتظار نے دوران سماعت دلائل دیے کہ میرے موکل کے خلاف یہ ساتویں ایف آئی آر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولوگ بھرتی ہوئے وہ ابھی تک کام کر رہے ہیں، کوئی مسئلہ ہوتا تو انہیں کام سے روک دیا جاتا۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یاد رہے کہ پرویز الہٰی کو گزشتہ 2 روز میں اینٹی کرپشن کے 3 مقدمات سے بری کیا جاچکا ہے، جن میں گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبوں اور گجرات کی سڑک کی تعمیر میں کرپشن کے کیسز شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید