کراچی میں زیر علاج جیکب آباد کا رہائشی ریبیز کا شکار لڑکا دم توڑ گیا ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق بچے کو ایک روز قبل تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔
اسپتال حکام کے مطابق 2 ماہ قبل آوارہ کتے نے لڑکے کے ہاتھوں اور ٹانگ پر کاٹا تھا، جس کے بعد لڑکے میں ریبیز کی علامتیں ظاہر ہوگئی تھیں۔
اسپتال حکام کے مطابق علاج نہ ہونےکے باعث لڑکے کو صرف درد کم کرنے کی دوائیں دی جارہی تھیں۔
سندھ میں رواں سال ریبیرز سے 21 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔