جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور سرغنہ بے نقاب ہو گیا، علی رضا کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔
جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسند علی رضا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں۔
علی رضا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو طے شدہ پلان کے مطابق لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے۔
جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث شر پسند نے کہا ہے کہ منصوبہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کی زیرِ قیادت طے کیا گیا تھا۔
علی رضا نے انکشاف کیا کہ منصوبے میں حسان نیازی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری وغیرہ شامل تھے۔
علی رضا کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سب چیئرمین پی ٹی آئی کی فوج مخالف تقاریر کا نتیجہ ہے، تقاریر سے متاثر ہو کر ہم نے یہ سب کیا اور جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے۔