• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کیلئے نامزدگی پر بلاول بھٹو، آصف زرداری کا مشکور ہوں، مرتضیٰ وہاب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے میئر کراچی کے لئے نامزدگی پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ کراچی کے میئر کے عہدے کے لیے نامزدگی پر چیئرمین بلاول بھٹو، صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور صاحبہ اور پی پی پی کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کرنےکے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں کراچی کا شہری ہوں، یہ شہر میری رگوں میں ہے۔ میرے لیے اس سے بڑا اعزاز کچھ نہیں ہوگا کہ میں اپنے عظیم شہر کی بہتری کے لیے کام کروں۔

میں عہد کرتا ہوں کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی اور انتظامی افراد کے ساتھ مل کر پورے شہر کو آگے لے کر جاؤں گا۔

انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں کا خصوصی شکریہ جنہوں نے سٹی الیکشن جیتنے کے لیے بہت محنت کی۔ ہم سب مل کر کام کریں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں ڈلیور کریں گے۔


قومی خبریں سے مزید