• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: عثمان بزدار نیب میں پیش نہیں ہوئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں آج قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں طلب کیا تھا۔ اُن پر 9 ارب سے زائد مالیت کے اثاثے بنانے کی تحقیقات جاری ہے۔

نیب کی طلبی پر تحقیقات کےلیے عثمان بزدار 2 بار پیش ہوئے جبکہ آج کی طلبی کے لیے نوٹس 31 مئی کو اُن کی لاہور اور ڈیرہ غازی خان کی رہائشگاہ پر بھجوایا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کو انکوائری میں 10ویں مرتبہ طلب کیا لیکن وہ صرف 2 مرتبہ ہی پیش ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے ایسیٹ ڈکلیئریشن پرفارمے پر تفصیلات نیب کو فراہم نہیں کی ہیں۔

نیب نے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) سے عثمان بزدار دور کے تمام منصوبہ جات کی تفصیلات بھی 5 جون تک طلب کر رکھی ہیں۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار کے عدم تعاون کی صورت میں تادیبی کارروائی پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید