• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیف الملوک سے ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کااعلان

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ، خواجہ عمران نذیر، عامر خان و دیگر نے کارکنوں سے گفتگومیں کہا ہے کہ کل تک جو کسی سے بات نہیں کرنا چاہتا تھا آج اس کا غرور خاک میں مل گیا ،اب مذاکرات کے لئے بھیک مانگتا پھر رہا ہے ۔دریں اثنا نائب صدر مینارٹی ونگ تحریک انصاف لاہورشفیق جوئیہ ،خرم حبیب،وزیربٹ نے سیف الملوک کھوکھر سے ملاقات کے بعدن لیگ میں شمولیت کااعلان کیاہے، اس موقع پر سابق لیگی ایم پی اے مرزا جاوید ،رہنما راؤ صداقت و دیگر بھی موجودتھے۔
لاہور سے مزید