• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سرد خانے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے کی تشدد زدہ لاش برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں سہراب گوٹھ پر واقع سرد خانے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، مقتول اظہر حسین 2 روز سے لاپتہ تھے۔

مقتول کی لاش سرد خانے میں رکھوا کر جانے والے شخص کا موبائل فون نمبر بند جا رہا ہے، اظہر حسین کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، لاش کو ورثاء نے شناخت کر لیا۔

ایدھی حکام کے مطابق تشدد زدہ لاش سول اسپتال سے ایدھی سرد خانے منتقل کی گئی تھی۔

اظہر حسین کی لاش طاہر وہاب کے نام سے ایدھی سرد خانے میں رکھوائی گئی تھی۔

لاش رکھوانے والے شخص نے اپنا نام مہتاب بتایا اور موبائل فون نمبر بھی لکھوایا۔

مقتول اظہر حسین کے جسم پر بد ترین تشدد کے نشانات ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ اظہر حسین کو پھندا لگا کر قتل کیا گیا، مقتول کی گردن ٹوٹی ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول 2 روز سے لاپتہ تھے، 4 جون کو ان کی تشدد زدہ لاش ایدھی سرد خانے لائی گئی، لاش کی شناخت اظہر حسین کے نام سے ہوئی، جو شخص سرد خانے لاش لایا اس کا نمبر مستقل بند جا رہا ہے۔

اظہر حسین ایس بی سی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھے، ان کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے تھا۔

مقتول الفلاح کے انعم ہاؤس کے رہائشی تھے، جنہوں نے 2 شادیاں کر رکھی تھی،3 بچے ان کے سوگواران میں شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید