• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) کاوفد پاکستان پہنچ گیا

ملاقات کے اختتام پر دونوں اطرف سے تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں اطرف سے تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن(گاکا) کاوفد پاکستان پہنچ گیا۔

سول ایوی ایشن  کے ترجمان کے مطابق  گاکا کے 8 رکنی ایوی ایشن سیکیورٹی وفد نے آج صبح ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر سیکیورٹی پاکستان سول ایوی ایشن سے ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران فریقین نے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل سی اے اے نے اپنے پیغام میں سعودی وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کا خیرمقدم کیا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن  نے اس دوران ہدایت جاری کی کہ مختلف ہوائی اڈوں کے دوروں کے دوران سعودی مہمانوں سے مکمل تعاون کیا جائے۔ 

ڈی جی سول ایوی ایشن نے برادر ملک سعودیہ سے آنے والے وفد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب سربراہ سعودی وفد نے کہا کہ ہم پرتپاک استقبال پر پاکستان سول ایوی ایشن کے شکرگزار ہیں۔

سربراہ سعودی ایوی ایشن سیکیورٹی وفد کا کہنا تھا یہ دورہ دونوں سول ایوی ایشنز کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

گاگا اور سی اے اے  کے وفود کی ملاقات کے اختتام پر دونوں اطرف سے تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

قومی خبریں سے مزید