• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، اس اسمبلی کا جو وقت رہتا ہے یہ پیپلزپارٹی کیلیےامتحان ہوگا، ہماری کوشش ہوگی کہ کشمیر کے عوام کے مطالبات پرعمل درآمد ہو، نئے قائد ایوان کا نام عدم اعتماد کی تحریک جمع کرواتے وقت سامنے لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی سازش کی وجہ سے کشمیر میں ایک خلا پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملکی اور عالمی سطح پر کشمیر کی نمائندگی کر سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے پارلیمانی ساتھیوں اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی کشمیری عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں ان کو مایوس نہیں کروں گا، کشمیریوں کے جو مسائل ہیں ان کا سیاسی حل ہے، پیپلزپارٹی اور کشمیر کی تاریخ سب کے سامنے ہے، پیپلزپارٹی کی سیاست کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ملک اور دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے، تین نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑ رہے ہیں، فخر ہے کہ بطور وزیر خارجہ کمشیریوں کی جدوجہد کو آگے لیکر چلا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے حالات کا مقابلہ کیا، آزاد کشمیر میں ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا، پیپلز پارٹی پھر بھی پیچھے نہیں ہٹی جگہ جگہ عوام کی نمائندگی کی۔

قومی خبریں سے مزید