کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی، 22سالہ تین نوجوانوں کی AI کمپنی نے تاریخ رقم کر دی، "مرکور" کے بانیوں نے 10 ارب ڈالر کی مالیت حاصل کر کے مارک زکربرگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کمپنی کی بنیاد 2023 میں رکھی گئی، اب آمدنی 50 کروڑ ڈالر سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔امریکی شہر سان فرانسسکو کی AI کمپنی کے تین 22 سالہ بانی برینڈن فوڈی، آدرش ہیرماتھ، اور سوریا مدھا — دنیا کے کم عمر ترین خود ساختہ ارب پتی بن گئے ہیں۔ کمپنی کی تازہ فنڈنگ، 35 کروڑ ڈالر ، جس کی قیادت Felicis Venturesنے کی، کے بعد اس کی مجموعی مالیت 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ تینوں بانی ہائی اسکول کے زمانے سے دوست ہیں اور مشہور سرمایہ کار پیٹر تھیئل کے "تھیئل فیلوشپ" پروگرام کے رکن ہیں، جو نوجوانوں کو کالج چھوڑ کر کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی مدد دیتا ہے۔