• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے امریکا بھارت 10 سالہ دفاعی معاہدے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد/کوالالمپور(نیوزڈیسک/جنگ نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے۔پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کی افواج کے لیے مستقبل میں مزید گہرے اور بامعنی تعاون کی راہ ہموار کرے گا‘معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون‘ معلومات کے تبادلے اور ٹیکنالوجی کے اشتراک میں اضافہ ہوگا۔ ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آبادنے امریکا بھارت دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے۔ ترجمان طاہر انداربی نے کہا کہ خطے پر امریکا بھارت دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید