• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے باپ کو 23 سال قید کی سزا

ملزم نے ابتدائی سماعت کے دوران ہی اقدام قتل کے جرم کا اعتراف کرلیا۔
ملزم نے ابتدائی سماعت کے دوران ہی اقدام قتل کے جرم کا اعتراف کرلیا۔

برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو 23 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ملزم نے اپنی بیٹی کی پشت، سینے اور پاؤں پر چھرے سے 20 وار کیے۔  

بریڈفورد کراؤن کورٹ کے جج نے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا یہ ایک شیطانی، پرتشدد اور سفاکانہ حملہ تھا۔

ملزم نے ابتدائی سماعت کے دوران ہی اقدام قتل کے جرم کا اعتراف کرلیا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق عدالت نے مجرم کے نام کی اشاعت پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ اس طرح اس کا نشانہ بننے والی اس کی بیٹی کی شناخت ہوسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید