• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کا تعین، روٹی کے نرخ 15، نان 20 روپے مقرر

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ڈسٹرکٹ پر ائس کنٹرول کمیٹی نے کھانے پینے کی بنیادی ضروری اشیا ء کی از سر نو قیمتوں کا تعین کیا ہے۔روٹی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سو گرام کی پتیری روٹی15روپے جبکہ120گرام کی خمیری روٹی(نان)20روپے میں فروخت کیا جائے گا۔آٹا بیس کلو حکومتی نرخ کے مطابق,گھی پیکٹ پر درج قیمت کے مطابق، چنا سفید (درمیانہ)ہول سیل 335 ہول سیل جبکہ پرچون350روپے فی کلو،چنا کا لا 210سے220روپے ,بیسن 215 سے225روپے,دال چنا (موٹی) 215سے 230روپے،دال چنا (باریک) 205سے215 روپے،سپر باسمتی چاول فی کلو 330سے 340 روپے کلو،دودھ کھلا 150روپے، لو فیٹ اور 170روپے ہائی فیٹ فی لٹر،دہی 180روپے,گوشت چھو ٹا 1500روپے،گوشت (بڑا) 750روپے کلو بیچا جائے گا۔ سفید اور کالے چنے چھوڑ کر مری ،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،ٹیکسلا،کلر سیداں میں دو روپے اضافی ہوں گے۔ دریں اثناءاس وقت مارکیٹ میں چھوٹا گوشت21سو روپے جبکہ بڑا گوشت ہزار روپے کے قریب بک رہا ہے۔چاول باسمتی 350روپے سے 570روپے کلو تک دستیاب ہیں۔دہی 220روپے کلو جبکہ دودھ 180سے200روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے مگرپرائس مجسٹریٹس نے بازاروں کا رخ کرنا بند کردیا ہوا ہے۔تین سے چار درجن کے لگ بھگ پرائس مجسٹریٹس تعینات ہیں لیکن سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کرانے والا کوئی نہیں ۔
اسلام آباد سے مزید