• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے چیئرمین کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ 6 جون کو تھانہ کوہسار میں شہری نسیم الحق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

بشریٰ بی بی، زلفی بخاری، شہزاد اکبر اور فرح گوگی سمیت دیگر بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

ایف آئی آر  میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نے گھڑی کی خرید و فروخت میں میری دکان کی جعلی رسیدیں استعمال کیں۔

قومی خبریں سے مزید