• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے جنگلات کی آگ سے امریکا میں فضائی آلودگی

گوگل فوٹوز
گوگل فوٹوز

کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگنے سے امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔

کینیڈین حکام کے مطابق کینیڈا میں 400 سے زائد مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے، 250 مقامات پر آگ قابو سے باہر ہے، اب تک 65 لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ سے امریکا کو بھی شدید فضائی آلودگی کا سامنا ہے، اس حوالے سے حکام نے انتباہ بھی جاری کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث 10 کروڑ سے زائد امریکی متاثر ہیں۔

 آگ کے سبب کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا اور سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں بھی ہوا کا معیار شدید متاثر ہوا ہے۔

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے گرم اور خشک موسم کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید