• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگنے سے کئی امریکی ریاستیں متاثر، پروازیں روک دی گئیں

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے امریکا کے شمال مغربی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق امریکا میں نیویارک تک آنے والی کچھ پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔ 

امریکا کے فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق ریاست اوہائیو اور وسط اٹلانٹک سے نیویارک آنے والی پروازوں کو روکا گیا ہے۔ 

امریکی وفاقی ایویشن ادارے کے مطابق کینیڈا کے جنگلات میں آگ سے دھویں کے باعث حد نظر کم ہونےکی وجہ سے پروازیں روکی گئیں۔ 

واشنگٹن، فلاڈیلفیا اور شمالی کیرولینا کی پروازوں پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین صوبے کیوبیک کے جنگلات کی آگ سے تقریباً 38 لاکھ ہیکٹر رقبہ جل چکا ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید