• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی: بجٹ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کریں گے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اتحادی حکومت اور وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ دوسرا بجٹ ہوگا۔

وفاقی کابینہ اپنے خصوصی اجلاس میں بجٹ 24-2023 کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔

قومی اسمبلی کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار سینیٹ میں بجٹ دستاویزات پیش کریں گے۔ سینیٹ کا اجلاس کل شام 6 بجے منعقد ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید