• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید قرباں سے قبل شہر سے کچرے کی صفائی کے لئے آپریشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید قرباں سے قبل شہر سے کچرے کی صفائی کے لیے آپریشن جاری ہے، اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے گنجان آباد کالونیوں اور ڈمپنگ پوائنٹس پر خصوصی توجہ دے رکھی ہے، گزشتہ روز چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر وحدت کالونی، سبزی منڈی، کڑی جمنداں اور ممتاز آباد میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر صاف کیے گئے، سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی اور منیجر آپریشن انوار الحق نے مختلف یونین کونسلز میں فیلڈ میں انسپکشن کی اور عملۂ صفائی کی جدید فیشل سکینگ کے ذریعے حاضری اور سروس ریکارڈ کی چیکنگ بھی کی، اس موقع پر شاہد یعقوب نے کہا کہ عید قربان تک خالی پلاٹس اور ویسٹ ٹرانسفر سٹیشنوں کو کلئیر کیا جائے گا جب کہ تمام آف روڈ گاڑیوں کو فنکشنل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات شاہراؤں پر پھیکنے والوں کو جرمانوں کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید