وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خام مال کی درآمد کے لیے ترجیحی بنیاد پر ایل سی کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔
قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ صنعتی شعبے پر اگلے سال کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، زرعی آلات پر بھی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے دس ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی آئی ایس پی کے بجٹ کو 360 ارب روپے سے بڑھا کر 400ارب کر دیا ہے، اگلے مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، افراط زر کی شرح 21 فیصد تک ہوگی۔