• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ روس میں ریلیز ہوگی

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ روس، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، جارجیا، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان کے 3 ہزار سنیما گھروں میں 13 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

یش راج پروڈکشنز کی تاریخی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ وہ پہلی بھارتی فلم ہے جو ان ممالک کی زبانوں میں ترجمہ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ’پٹھان‘ نے عالمی باکس آفس میں ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر سدھارت آنند ہیں جبکہ اداکاروں میں جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید