• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کے برلین میں سیر سپاٹے

بشکریہ انسٹا گرام
بشکریہ انسٹا گرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار منظر صہبائی نے اپنی اہلیہ اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کے ہمراہ  تصویر شیئر کردی۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر فنکاروں کی جوڑی منظر صہبائی اور ثمینہ احمد ان دنوں جرمنی کے شہر برلین میں موجود ہیں، جہاں سے انہوں نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔




منظر صہبائی نے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’برلین کے گرد و نواح سے، پریوں کی کہانی کا سفر‘ جبکہ ایک اور کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اپنے گھر کے سامنے، ثمینہ‘، ساتھ ہی دل والے ایموجی سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔


واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار 4 اپریل 2020 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید