• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاجول کی نئی ویب سیریز کے ساتھ سوشل میڈیا پر واپسی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اور خوبرو اداکارہ کاجول کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نئی پوسٹ کے ساتھ واپسی ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی اداکارہ کاجول نے سماجی رابطوں کے تمام پلیٹ فارمز سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب وہ اپنی نئی ویب سیریز ’دی ٹرائل، پیار، خون، دھوکا‘ کے ٹریلر کے ساتھ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر واپس آگئی ہیں۔

اداکارہ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام سے ڈیلیٹ  کی گئی سابقہ  تمام پوسٹس بھی ایک بار پھر واپس آگئی ہیں۔

انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنی ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آزمائش جتنی سخت ہوگی، واپسی کے لئے اتنی ہی محنت کرنی ہوگی‘۔


اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا اعلان ان کی نئی ویب سیریز کی تشہیری مہم کا حصہ تھا۔

ان کی نئی ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ 12 جون کو آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید