سپریم کورٹ آف پاکستان میں 2 خالی نشستوں پر نئے ججز کے تقرری کے لیے اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 جون کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس مسرت ہلالی کا نام تجویز کیا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نام بھی تجویز کیا تھا۔