قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی ڈیل کا نتیجہ قرار دے دی۔
ایک انٹرویو میں راجا ریاض نے کہا کہ جو اڈیالہ سے رہا ہو کر دوبارہ گرفتار نہ ہو اور گھر چلا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اُس نے ضرور کوئی نہ کوئی معاہدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوگا، شاہ محمود قریشی بھی بالآخر پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے۔
ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ ملنے سے متعلق سوال پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جو وعدہ کیا تھا وہ آج بھی پورا کرنے کو تیار ہے۔
راجا ریاض نے دعویٰ کیا کہ انہیں اکتوبر میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں، آئین میں الیکشن 6 ماہ آگے بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔