وزیرِ اعظم کی معاون خصوصی امور نوجوانان شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کرنا ہو گا۔
لاہور میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے کھیلوں کے ڈپارٹمنٹ بند کیے، ہاکی اور والی بال کے ٹرائل میں ہزاروں بچوں نے حصہ لیا۔
شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ فٹبال ایونٹ کے لیے ٹرائل شروع ہو رہے ہیں، لاہور میں پہلے ٹرائلز لڑکیوں کے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے بعد پراونشل لیگز کرائی جائیں گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ کھیلوں کا اجاگر کرنا اور خواتین کو آگے لانا بہترین اقدام ہے۔
وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ حکومت کو جہاں بھی سپورٹ چاہیے ہوگی کریں گے۔