گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سمندری طوفان بپرجوائے کے پیشِ نظر کراچی سمیت صوبے بھر میں ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ہدایت کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت اداروں میں ہنگامی حالات نافذ کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ ضلعی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات انتہائی نا گزیر ہیں، کراچی بھر میں رین ایمرجنسی سینٹرز فعال کیے جائیں۔
گورنرسندھ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ریلیف سینٹرز قائم کیے جائیں اور ہنگامی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔
کاران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساحلی پٹی پر آباد افراد کے انخلاء کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں اور امدادی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔