بھارت کی ریاست راجستھان میں انوکھی بارات کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دولہا پرکاش چوہدری 51 ٹریکٹروں پر اپنی بارات لے کر پہنچا تو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دولہا کے والد نے کہا ہے کہ میرے والد اور دادا کی بارات اونٹوں پر گئی تھی، ہمارے خاندان میں 20 سے 30 ٹریکٹر ہیں جبکہ دوستوں کی مدد سے 51 کا انتظام کیا۔
پرکاش چوہدری نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان کا سب سے بڑا پیشہ کھیتی باڑی ہے اور ہر کوئی زراعت سے وابستہ ہے اور ٹریکٹر کو کسان کی پہچان بھی سمجھا جاتا ہے۔
پرکاش چوہدری نے کہا کہ میرے والد کی بارات ایک ٹریکٹر پر روانہ ہوئی تھی تو سب نے سوچا کہ میرے لیے 51 ٹریکٹر کیوں نہیں ہو سکتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 51 ٹریکٹروں پر 200 سے زائد باراتی 51 کلومیٹر دور گاؤں بارات لے کر پہنچے تو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔