• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک آئین کے مطابق چلے گا یا زرداری کے کہنے پر؟ سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلے گا یا آصف زرداری کے کہنے پر چلے گا؟

لاہور کے الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک کے 24 کروڑ عوام لاوارث ہوچکے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں بجٹ آئی ایم ایف کے مطابق پیش کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ نیب اور عدالتیں ان کے سامنے بے بس ہے۔ آصف زرداری کیسے کہتے ہیں کہ الیکشن تب ہوگا جب وہ چاہیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ کیا ملک آئین کے مطابق چلے گا یا آصف زرداری کے کہنے پر چلے گا؟۔ ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ حکومت کرتے ہیں اور باہر چلے جاتے ہیں، قرض ہم ادا کرتے ہیں، تمام پارٹیوں نےحکومت کرلی، اب باری عوام کی ہے۔ 

انہوں نے کہا آف شور کمپنیوں کا کیس لے کر سپریم کورٹ گیا تو مجھے کہا گیا نیب کے پاس جائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے اس وقت خسارے میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید