• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باہوبلی فین پربھاس کی نئی فلم آدی پورش کے معاملے پر ایک فلم بین کو سچ بولنا مہنگا پڑگیا۔

ہوا کچھ یوں پربھاس کی فلم آدی پورش، جس کی کہانی ہندو مذہبی کتاب رامائن سے ماخوذ ہے، جس میں سیف علی خان ، کریتی سینن اور سنی سنگھ نمایاں کردار نبھارہے ہیں۔

جمعے کو فلم ریلیز ہوئی، جس کے معاملے پر فلم بین تقسیم ہوگئے، کچھ لوگوں نے اس کی تعریف کی تو کئی ایک نے اس پر تنقید کی۔

فلم بینوں کو فلم پر تنقید کرنے پر پٹائی کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس کا کیپشن ہے کہ’ کبھی بھی دیوانے پرستاروں کے سامنے سچ مت بولیں، یہ بات کرکٹ، سیاست اور فلموں پر بالکل صادق آتی ہے‘۔

ویڈیو میں ایک لڑکے کو پربھاس کے مداح مار رہے ہیں، جسے آدی پورش اور پربھاس کی اداکاری بالکل بھی پسند نہیں آئی۔

لڑکے نے مائیک اور کیمرے کے سامنے کہا کہ پربھاس کی اداکاری فلم میں بالکل بھی سوٹ نہیں کرتی ہے۔

اس نے مزید کہا کہ باہوبلی میں پربھاس ن ایک بادشاہ کا کردار نبھایا، جسے حقیقت کے قریب دیکھتے ہوئے ہی اسے اس فلم میں لیا گیا تھا، لیکن اس نے درست انداز میں کام دکھایا ہی نہیں۔

بس اتنا کہنا تھا کہ اردگرد موجود لوگوں نے اُسے مارنا پیٹنا شروع کردیا، جسے گروہ کے ظلم سے بچایا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید