پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن کا بگل بجا دیا۔ پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کرنے کا حکم دے دیا۔
نواز شریف نے کہا کہ کارکن ملک بھر میں پارٹی کا پیغام عام کريں، مریم نواز نے بھی نواز شریف کی آواز پر لبیک کہا۔
مریم نواز نے کہا کہ محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی ایک مؤثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اویس لغاری اور ديگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کے دوران کہا کہ آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے۔