• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 11 جولائی تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت گزشتہ روز بھی بغیر کسی کارروائی کے گیارہ جولائی تک ملتوی کر دی گئی، ساڑھے آٹھ برس پرانے اس کیس میں وکیل صفائی ملک جواد خالد ادائیگی عمرہ کیلئے گئے ہوئے ہیں جو اگلے ماہ آئیں گے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میں زیرسماعت اس کیس میں وکیل صفائی نے استغاثہ کے دو آخری گواہوں کے بیانات پر جرح کرنا ہے۔
تازہ ترین