تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ 14 ماہ سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کا لالی پاپ دیا جارہا ہے۔
ایک بیان میں علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تجربے نے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ ترسیلاتِ زر میں گراوٹ نے معیشت مزید تباہ کردی، حکمران 14 ماہ سے آئی ایم ایف سے معاہدے کا لالی پاپ دے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک کا متوسط طبقہ خاتمے کے دہانے پر کھڑا ہے، ملک میں پائیدار اور دیرپا فیصلوں کی ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ صرف عوام کی نمائندہ حکومت ہی دیرپا فیصلے کر سکتی ہے۔