رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ عشرت علی کو سپریم کورٹ ملازمین کی جانب سے الوداعیہ دیا گیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ 17 جون کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے۔ مدت پوری ہونے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔
عشرت علی کو 28 ستمبر 2022 کو سپریم کورٹ میں رجسٹرار تعینات کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل رجسٹرار عبدالرزاق بطور رجسٹرار سپریم کورٹ فرائض سرانجام دیں گے۔