• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، بڑھتے قرض اور توانائی جیسے چیلنج خطرے کی گھنٹی ہیں، وزیراعظم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، بڑھتے قرض اور توانائی جیسے چیلنج خطرے کی گھنٹی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات طویل عرصے سے اہم مطالبہ رہا ہے، یہ مطالبہ عالمی ماہرین اور رہنما مختلف فورمز پر کرتے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسائل کی عالمگیریت نے غور کرنے کے لیے تخلیقی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا ہے، نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ موقع ہے عالمی مالیاتی نظام میں جامع اصلاحات اور اقدامات پر متفق ہونے کا۔

انہوں نے کہا کہ دورہ فرانس میں عالمی مالیاتی اداروں کی تنظیم نو کی ضرورت پر مؤقف پیش کروں گا۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ملک کے طور پر پاکستان اس کردار کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید