• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بچے سے مبینہ زیادتی و چھت سے گراکر قتل، ملزم عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا

لاہور کے علاقے رائیونڈ کے ایک مدرسے میں بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد چھت سے گرانے کے ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، بچہ کئی روز تک چلڈن اسپتال لاہور میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 8 سالہ ثمر کو کئی روز قبل رائیونڈ کے ایک مدرسے میں رضوان نامی معلم نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور پھر اسے بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا تھا۔

بچے کو چلڈرن اسپتال لاہور میں داخل کروایا گیا، جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج رہا تاہم گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ملزم رضوان پولیس کی حراست میں ہے جسے عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔

قومی خبریں سے مزید