• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبدوز واقعہ: ساری توجہ ریسکیو پر ہے، کسی سوال کا جواب نہیں دے سکتے، بہن شہزادہ داؤد

سبرینہ داؤد نے کہا کہ عالمی سطح پر ریسکیو میں دلچسپی کے شکر گزار ہیں۔
سبرینہ داؤد نے کہا کہ عالمی سطح پر ریسکیو میں دلچسپی کے شکر گزار ہیں۔

پاکستانی بزنس ٹائیکون شہزادہ داؤد کی بہن سبرینہ داؤد کا کہنا ہے کہ ابھی پوری توجہ صرف ریسکیو پر ہے، کسی سوال کا جواب نہیں دے سکتے۔

لاپتہ آبدوز میں معروف پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 افراد سوار ہیں، یہ لوگ 18 جون کو ٹائی ٹینک کا ملبا دیکھنے کیلئے کینیڈا کے علاقے نیو فاؤنڈ لینڈ سے آبدوز کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔

 شہزادہ داؤد کی بہن سبرینہ داؤد نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مشکل وقت میں نیوز چینل کی دلچسپی پر شکر گزار ہیں، نیوز چینلز کی کوریج کے سبب دنیا کو واقعے کی تفصیلات مل رہی ہیں۔

سبرینہ داؤد نے کہا کہ عالمی سطح پر ریسکیو میں دلچسپی کے شکر گزار ہیں۔

خیال رہے کہ بحرِ اوقیانوس کی گہرائی تک جانے والی آبدوز  میں ٹائیٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والے 5 افراد کا کچھ پتا نہیں چلا، تین روز بعد آوازوں کے سگنل ملے تو امید کی کرن سامنے آئی، لیکن سمندر میں موجود دھاتوں اور دیگر اشیا نے آواز کے مقام کا تعین بھی مشکل بنا دیا۔

امریکی بحری جہاز ہورائزون آرکٹک بھی آج زندگیاں بچانے کے مشن میں شامل ہوجائے گا، 19ہزار فٹ کی گہرائی تک جانے والے آلات کینیڈا پہنچا دیے گئے، 6 ہزار میٹر کی گہرائی میں کام کرنے والے روبوٹس بھی آپریشن کا حصہ بنیں گے۔

 آبدوز میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہورائزون آرکٹک کے آپریشن کو آخری امید سمجھا جارہا ہے جو کل ختم ہوجائے گی۔

قومی خبریں سے مزید