کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نےسابق ہاکی کوچ سیگفرائڈ ایکمین کے بقایاجات کی ایک کروڑ ،30 لاکھ سے زائد رقم ادا کردی ہے، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے کوچ کی تنخواہ کی ادائیگی کا چیک سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے حوالے کیا ۔