• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالرزاق نے بھارت کے دہرے معیار پر سوال اٹھادیا

پاک بھارت ٹاکرے کے دوران پاکستان کے سابق لیجنڈ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے سوال پوچھ لیا۔

سابق آل راؤنڈر نے استفسار کیا کہ ہر ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کو تیار ہے لیکن بھارت کا دہرا معیار کیوں ہے؟

پاک بھارت ٹاکرے میں عبدالرزاق کے ہمراہ سکندر بخت اور سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے بھی شرکت کی۔

سکندر بخت نے اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے حق میں رائے دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ دونوں ٹیموں کا میچ تگڑا ہوتا ہے لیکن اگر بھارت ہی پاکستان نہیں آتا تو ہم کیوں جائیں؟

دوران گفتگو سابق بھارتی کپتان کپل دیو نےاپنی حکومت کی سیاسی پالیسیوں کے سامنے بے بسی کا اظہار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے معاملات میں ہمارا کردار نہیں لیکن اگر بھارتی حکومت کہہ دے تو کوئی کھلاڑی پاکستان جانے کےلیے منع نہیں کرسکتا۔

کپل دیو نے کہا کہ امید کرتے ہیں دونوں ٹیمیں سرحد پار آکر کھیل سکیں، لیجنڈری کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کو بھارت آنے کی دعوت بھی دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید