عیدالاضحیٰ میں ایک روز باقی رہ گیا ہے، کراچی میں ناردرن بائی پاس پر لگنے والی مرکزی مویشی منڈی میں جانور زیادہ ہیں لیکن خریدار کم ہیں۔
منڈی میں مختلف علاقوں سے آنے والے کچھ بیوپاری جانور بیچ کر آبائی علاقوں کو روانہ ہو گئے ہیں جبکہ کچھ خریداروں کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔
اس حوالے سے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال خرچے بہت ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی قوتِ خرید کم ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ کل 29 جون کو پاکستان میں عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔