• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے کیا انتظامات کیے گئے ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلیے تین لینڈ فل سائٹس تیارکی ہیں، پانچ روز کے دوران ایک لاکھ 10ہزار ٹن کچرا اٹھایاجائےگا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عید کے باعث سالڈ ویسٹ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ ہیں، شہر کے 25ٹاؤنز میں 110کلیشکن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے مخالفین کو پیغام دیا کہ بغض کی عینک پہنےافراد کو کہتاہوں شرارتیں چھوڑ دیں۔

انہوں نے عید کے دنوں میںں کچرا اٹھانے کے انتظامات سے مزید آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عید کے دن کو اپنا چیلنج سمجھا ہے، تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،  ہم کل سے کراچی کی سڑکوں پر موجود ہیں، 

انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ نالے بند نہ کیئے جائیں، اس شہر پر ترس کھائیں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ صاحب اپوزیشن لیڈر ہیں، ان کی عزت کرتا ہوں، ہم نے جماعت اسلامی کو مدعو کیا وہ آئے ، یہ اچھی روایت ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اپنے آپ کو عوامی کہنے سے کوئی عوامی نہیں ہوتا ، میں خاموشی سے کام کرنے پر یقین رکھتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کریں گے کس نے پریس کانفرنس اور کس نے خدمت کی، حافظ نعیم اپوزیشن لیڈر ہیں جو حکومت سے کبھی مطمئن نہیں ہوسکتا، اچھی روایت کے فروغ کی ضرورت ہے تاکہ الزام تراشی سے نکل سکیں۔

انہوں نے شہر میں پانی کے مسئلے سے متعلق کہا کہ کراچی میں پانی کی ضرورت کا 50 فیصد سپلائی ہوتا ہے، کراچی میں پانی کی تقسیم وفاق کرتاہے۔

قومی خبریں سے مزید