• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ، تین افراد جاں بحق، کمسن بچہ زخمی

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشیدآباد میں فائرنگ سے زخمی تین افراد دم توڑ گئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی جگہ سے 5 سال کے بچے کو بھی زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تینوں افراد موبائل فون کی دکان پر بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار آئے اور فائرنگ کر دی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے دو بھائی کوہاٹ میں کسی کا قتل کر کے آئے تھے، جائے وقوعہ سے 12 سے زائد خول ملے ہیں۔

دریں اثنا ایس پی سائٹ کراچی نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، فائرنگ کی جگہ سے گولیوں کے 10 سے 12خول ملے ہیں۔

جاں بحق افراد کے کزن یاسر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونیوالوں میں میرے دو کزن اور ایک رشتہ دار شامل ہیں۔

یاسر محمود کے مطابق گاؤں کا کوئی مسئلہ تھا، فائرنگ کرکے قتل کر دیا، دکان پر ایک اور کزن بیٹھا تھا ہوسکتا ہے اس نے دیکھا ہو کس نے فائرنگ کی۔

قومی خبریں سے مزید